اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم محمدنوازشریف ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے ،ملک ندیم کامران

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:57

اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم محمدنوازشریف ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے ،ملک ..
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی جبکہ اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم محمدنوازشریف ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدین جو بھی بہتر ہو گا وہی فیصلہ کریں گے ،وہ یہاں ساہیوال پریس کلب میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پریس کلب سید شفقت گیلانی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے،انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارٹی کے ساتھ ہیں جبکہ صوبائی وزیر عطا محمدمانیکا نے پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا،انہوںنے کہاکہ پی پی 221ساہیوال کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ‘سڑکوں وسیوریج کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت نے بجٹ میں 50کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور 11کروڑ 50لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے جس کی بدولت جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائیں گے ۔انہوںنے پریس کلب کی زیر تعمیر اضافی بلڈنگ کیلئے مزید 10لاکھ روپے دینے اور کلب میں واٹر فلٹریشن کی تنصیب کا اعلان کیااور کہاکہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرانے کیلئے وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :