مسلم لیگ(ن) پانامہ دستاویزات مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پانامہ دستاویزات مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں جانبدارانہ اور نامکمل رپورٹ پیش کی ہے۔قطری خط سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ قطر کے شہزادے کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی پوچھ گچھ کیلئے ان کے ملک آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :