سپریم کورٹ کے جج کے ہاتھوں میں انگریزی کتاب کی بجائے قران پاک دیکھنا چاہتا ہوں،سینیٹرسراج الحق

پرویز مشرف غلاف کعبہ میں بھی چھپ جائے مگر اس کا بھی احتساب ہوناچاہئے،امید ہے سپریم کورٹ قوم کو کرپشن ، ظلم اور استحصال سے پاک پاکستان کا فیصلہ دے گا،موجودہ کرپٹ نظام کی مخالفت اور بغاوت نہ کرنے والا منافق ہے،،نیب کے چئیرمین کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کی بجائے چیف جسٹس کو دیا جائے،وزیر اعظم نے تو ابھی گرمی سردی نہیں دیکھی،ابھی سے انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،کرپٹ حکمرانوں کا مزید رہنا عوام پر بوجھ ہے،یہ حکمران نہیں بلکہ مغل بادشاہ ہیں ان لوگوں کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے،عوام نے ان سیاسی سانپوں کو دودھ پلا کر اژدھا بنایا اب ان اژدھوں کے سر کچلنے کا وقت ہے،ایک نواز شریف ہی نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:53

سپریم کورٹ کے جج کے ہاتھوں میں انگریزی کتاب کی بجائے قران پاک دیکھنا ..
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے ہاتھوں میں انگریزی کتاب کی بجائے قران پاک دیکھنا چاہتا ہوں،پرویز مشرف غلاف کعبہ میں بھی چھپ جائے مگر اس کا بھی احتساب ہوناچاہئے،امید ہے کہ سپریم کورٹ قوم کو کرپشن ، ظلم اور استحصال سے پاک پاکستان کا فیصلہ دے گا،موجودہ کرپٹ نظام کی مخالفت اور بغاوت نہ کرنے والا منافق ہے،اداروں نے کرپشن اور کمیشن خوری کے خاتمہ کی بجائے سہولت کاروںکا کردار ادا کیا،نیب کے چئیرمین کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کی بجائے چیف جسٹس کو دیا جائے تاکہ غیر سیاسی لوگ اس عہدے پر تعینات ہوں،ڈنڈوں ، بندوق اور دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،وزیر اعظم نے تو ابھی گرمی سردی نہیں دیکھی،ابھی سے انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،کرپٹ حکمرانوں کا مزید رہنا عوام پر بوجھ ہے،یہ حکمران نہیں بلکہ مغل بادشاہ ہیں ان لوگوں کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست سے آوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے،ٹی وی چینلز پر سرخی پوڈ ر لگا کر خدا بننے والے سیاسی لیڈر وں کے پاس نہ کوئی ایجنڈہ ہے نہ کوئی ویژن،عوام نے ان سیاسی سانپوں کو دودھ پلا کر اژدھا بنایا اب ان اژدھوں کے سر کچلنے کا وقت ہے،آمدہ الیکشن ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں کے لئے یوم حساب ہوگا،ایک نواز شریف ہی نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز واہ کینٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، جلسہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ، سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص، مولانا غلام سرور نے بھی خطاب کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمن نہیں اور نہ ہی کبھی بھی ملک میں مارشل لا کو دعوت نہیں دیں گے،مارشل لا ایک اندھیرا ہی37 سالوں میں ملک نے ترقی نہیں کی،حقیقی جمہوریت کے لئے حقیقی احتساب کا نظام بنانا ضروری ہے،پانامہ سیکنڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے،ہم چاہتے ہیںاحتساب چوکوں اور چوارہوں کی بجائے عدالتیں کریں،کوئی زئی شعور انسان جمہوریت اور سی پیک کے خلاف نہیںشاہی خاندان کے ساتھ پانامہ سیکنڈل میں شامل سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے،سپریم کورٹ ایسا نظام وضع کرے جس میں تمام سیاسی لوگو ں کا الٹرا ساونڈ ہو،سب سے پہلے سپریم کورٹ میں سراج الحق اپنے آپ کو پیش کرے گا،لیکن احتساب کے بغیر کسی کو نہیں چھوڑٰیں گے،، جلسہ عام سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے وزارت عظمیٰ کی قربانی تو دے دی مگر اپنے باس کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے سوئس بنک کو خط نہ لکھا۔

(جاری ہے)

یہ کھیل کب تک عوام کے ساتھ کھیلا جائے گا،کرپٹ ٹولہ کہیں بھی چھپ جائے ہم اس سے مظلوم عوام کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے ۔عت اسلامی کے سربراہ نے کہاکہ پانامہ اسکینڈل اللہ کی بے آوازلاٹھی ہے ،کہا جاتا ہے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں توآپ سی پیک اورجمہوریت کے خلاف ہیں لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کامحافظ کرپٹ ٹولہ ہوگا توسی پیک کا منصوبہ ناکام ہوگا ۔

کمائی سے زیادہ اثاثے بنانے والے چوروں کے احتساب سے قوم کیوں پیچھے ہٹ جائے ۔ہم نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے احتساب کا نظا م بنائو اورسب سے پہلے سراج الحق کوکٹہرے میں لائو ۔پرویزمشرف غلاف کعبہ میں چھپ جائے توبھی اس کااحتساب بھی ضروری ہے ۔جب ہم سب کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں توکچھ لوگ کہتے ہیں صرف نوازشریف کا احتساب کافی ہے لیکن ہم ہرکرپٹ اورہرچورکا احتساب چاہتے ہیں ہمارے بے ضررصدرمملکت نے ٹرین پر سفرکرکے قوم کودوکروڑ خرچ کردئیے ۔

ان مغل بادشاہوں اور شہزاووں کوہمیشہ کیلئے سیاست سے آئوٹ کرنا ہوگا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ملک کی تقدیربدلنے کیلئے قوم سراج الحق کا ساتھ دے ،کلمے کے نام پربننے والی ریاست کواسلامی پاکستان بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے ملک کوغلامی میں دھکیلنے والے چوروں اورلٹیروں کومسترد کرنے کا وقت آگیا ۔