ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:52

ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے  کے حوالے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کل سے حراست میں لیئے گئے چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو آج پمزاسپتال سے طبی معائنے کے بعد اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا ، جہاں ظفر حجازی کے وکیل نیموقف اختیار کیا کہ چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں انکوائری پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

وکیل ظفر حجازی نے عدالت کو بتایا کہ ظفرحجازی کی کل سے شوگر ہائی ہے ، میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کی صحت اچھی نہیں ، انہیں عدالت بھی ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا ہے ، ظفر حجازی دل، جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔جبکہ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ظفر حجازی پر اختیارات کے غلط استعمال اور ماتحت افسران پر دبا ڈالنے کے الزامات ہیں ، ان سے مزید تحقیقات کرنی ہے لہذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ظفر حجازی کو چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ، اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کے سی سی یو وارڈ ہی رکھا جائے۔