Live Updates

منفی سیاست کا دور گزر چکا وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کی تلاشی ہم لینگے ، اکرم خان درانی

ْ قوم کو حقیقی منعوں میں ترقی کی رہ پر گامزان کردیا ہے ،بنوں کی تعمیر وترقی میں رکائوٹ ڈالنے والوں سے عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لینگے ، پی ٹی آئی قیادت پہلے الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈنگ اور یہودیوں سے لینے والے مال کا حساب دیں ،ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی کسی بھی صورت حق میں نہیں ہے ،قوم کا وقت سڑکوں پر دھرنوں اور ناچ گانوں پر ضائع کرنے والوں سے صوبائی حکومت کے ایک ایک پائی کا حساب لینگے، بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بلاتفریق تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائینگے‘وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:52

منفی سیاست کا دور گزر چکا وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے عمران ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ منفی سیاست کا دور اب گزر چکا ہے وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کی تلاشی ہم لینگے بنوں ڈویژن سے نام نہاد سیاستدانوں کو سیاست سے آئوٹ کرکے قوم کو حقیقی منعوں میں ترقی کی رہ پر گامزان کردیا ہے بنوں کی تعمیر وترقی میں رکائوٹ ڈالنے والوں سے عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لینگے کیونکہ جمعیت کی یہاں کی ترقی کی ضمانت ہے پی ٹی آئی قیادت پہلے الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈنگ اور یہودیوں سے لینے والے مال کا حساب دیں ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی کسی بھی صورت حق میں نہیں ہے قوم کا وقت سڑکوں پر دھرنوں اور ناچ گانوں پر ضائع کرنے والوں سے صوبائی حکومت کے ایک ایک پائی کا حساب لینگے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پی ٹی آئی کی ناکام ترین حکومت ہے اور سب کچھ این جی اوز کے حوالے کررکھا ہے بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بلاتفریق تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹکہ ضابطہ خان کوٹ بیلی اور کوٹ بلند کو قدرتی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی،ضلع ناظم عرفان درانی،تنظیم الااعوان کے صدر ملک مقبول زمان حیدر،ملک قسمت خان ،تنویر الحق ،ارشد اعوان ،نوح محمد اعوان ،سینان درانی اور تیمور خان منڈان نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم میاں نواز شریف سے حساب لینے کے بجائے پارٹی فنڈنگ اور شوکت خاتم ہسپتال کے چندے کا حساب قوم کو دے دیں کیونکہ تحریک انصاف ملک کے اندر ملکی فلاح وبہود کیلئے نہیں بلکہ گولڈ سمیتھ کے ایجنڈے کے تحت جمہوریت کے خاتمے اور انارکی پھیلانے کیلئے بلاجواز احتجاج پر اُتر آئی ہے اب اُن کے پارٹی کے عہدیدار خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اپنے گھر کے بجائے وزیر اعظم کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے لیکن جمعیت جمہوریت بچانے کیلئے ہر موڑ پر میاں نواز شریف کا ساتھ دے گی اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کا خیال دل سے نکل دیں باقی صوبوں کے عوام عمران خان کے تباہ شدہ نظام کو دیکھنے کیلئے خیبر پختونخوا کا دورہ کریں تو اُن کو گندگی کی تبدیلی نظر آئیگی اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چار سالہ دور میں جنوبی اضلاع کے عوام کیساتھ جو سلوک کیا اُن کا وقت آنے پر بھر پور انداز سے حساب لیں گے جبکہ صوبائی حکومت کے مقابلے میں ہم نے وفاق سے اربوں روپے ترقیاتی منصوبے نئی شاہراہوں کی تعمیر صحت تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کیلئے منظور کئے ہیں ایک طرف ترقیاتی کاموں کی سیاست تو دوسری طرف عدالتوں سے ترقیاتی کاموں پر حکم امتناعی کی سیاست ہو رہی ہے اب اگلے عام انتخابات کے موقع پر فیصلہ کوخود کر نا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات