Live Updates

چوہدری نثار (ن) لیگ نہیں چھوڑیں گے ‘ ان میں اتنی ہمت نہیں ‘ خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں ‘ عمران خان کو نااہل کیا گیا تو آصف زرداری کیسے بچیں گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:52

چوہدری نثار (ن) لیگ نہیں چھوڑیں گے ‘ ان میں اتنی ہمت نہیں ‘ خواجہ آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار (ن) لیگ نہیں چھوڑیں گے ‘ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے ‘ خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں ‘ عمران خان کو نااہل کیا گیا تو آصف زرداری کیسے بچیں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ سب نااہل ہو جائیں۔ خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ (ن) لیگ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کیا گیا تو آصف زرداری کیسے بچیں گی …

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات