نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:52

نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، مخالفین کے الزامات میں کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایمانداری اور دیانت داری سے ملک اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، انشاء اللہ نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کی ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :