پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کی سالانہ گیمزاگست میں شروع ہونگی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس ریلوے اسٹیڈیم میں منعقد ہواجس کی صدارت سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے کی۔اس موقع پر اکائونٹس آفیسر محمد عطابٹ، سید نجم السعید، میر اقبال بٹ، منظور علی عارف اور ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ کا آغاز ماہِ اگست میں ہوگا اور سب سے پہلے ریلوے کی جن ٹیموں نے نیشنل گیمز کوئٹہ میں شرکت کرنی ہے اس کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اور اس کے بعد ٹیموں کے ٹریننگ کیمپ شروع کئے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کرواکر نیشنل گیمز کیلئے تیار کیا جاسکے تاکہ ریلوے کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی کھیلوں میں پاکستان ریلوے کا نام روشن کرسکیں۔

ریلوے انٹرڈویژنل چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان ریلوے کے مختلف ڈویژن میں منعقد ہونگے جن میں لاہور ڈویژن ، ورکشاپس ڈویژن، پشاور ڈویژن، کراچی ڈویژن، سکھر ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن شامل ہیں اور ان کے ڈویژنل افسران اپنے اپنے ڈویژنوں میں مقابلے منعقد کروانے کے انتظامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :