پنجاب بھر میں676ٹریفک حادثات میں11ا فراد جاں بحق،817زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی676 مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ605افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،ان حادثات میں201افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 294ڈرائیور،16کم عمرڈرائیور،427مسافراور96پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ124ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت116متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ 49حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل817متاثرین میں640مرد اور177خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں124فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور449افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 243زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں585موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،79موٹر کاریں،34مسافربسیں،21ٹرک اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :