ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ کی سربراہی میں الیکشن 2018ء کے سلسلے میں ووٹر آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ تابندہ خلیق کی سربراہی میں الیکشن 2018ء کے سلسلے میں ووٹر آگاہی کیلئے واک منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق واک میں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان، یوسیز چیئرمین، وائس چیئرمین، خواتین کونسلرز اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واک کا مقصدعوام میں الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے شعور اور آگاہی اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واک کے شرکاء نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں رجسٹریشن اور دیگر معلومات کے حوالے سے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ نے اس موقع پر الیکشن 2018ء کے سلسلے میں نئے ووٹرز کے اندراج، جو ووٹر شفٹ کر گئے ہیں ان کی منتقلی کی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے، 18 سال کے ووٹرز کا اندراج کرنے اور جو ووٹر انتقال کرگئے ہیں ان کو ڈیلیٹ(Delete) کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا عوام کا بنیادی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں جومعلومات درکار ہیں وہ انہیں معلوم ہونی چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ عوام ووٹ کاسٹ کرنے کی عادت اپنائیں اور اس شہر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :