Live Updates

(ن) لیگ کاعمران خان کی رہائش بنی گالہ سے متعلق کیس ختم ہوچکا، فواد چوہدری

ایک میڈیاگروپ کی کوشش ہے کہ عمران خان کی نااہلی کافیصلہ پاناما سے پہلے آئے،عمران خان کی کرکٹ کی کمائی ساڑھے 3لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے،جبکہ ہم نے صرف ایک لاکھ 70ہزارپاؤنڈ کاحساب دیناہے۔پارٹی رہنماء شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 17:22

(ن) لیگ کاعمران خان کی رہائش بنی گالہ سے متعلق کیس ختم ہوچکا، فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کابنی گالہ سے متعلق کیس ختم ہوچکاہے،عمران خان کالندن فلیٹ کہا ں اور حسن نوازکاپیلس کہاں ؟عمران خان کی کرکٹ کی کمائی ساڑھے 3لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے،جبکہ ہم نے صرف ایک لاکھ 70ہزارپاؤنڈ کاحساب دیناہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماء شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کیخلاف حنیف عباسی نے کیس فائل کیاتھا۔

عمران خان کالندن فلیٹ کہا ں اور حسن نوازکاپیلس کہاں ؟انہوں نے کہا کہ جمائمانے 13سال پرانی منی ٹریل پیش کی۔1977ء میں عمران خان نے کیری پیکر سیریز کھیلی۔کیری پیکرسیریزکے دوران انہیں ہرسال 25ہزارڈالر ملتے تھے۔عمران خان کی معلومات ویب سائٹ پرہیں۔

(جاری ہے)

80کی دہائی میں عمران خان سب سے مہنگے کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہاکہ سسکس اکاؤنٹی نے کہاکہ عمران خان نے 6مہینے کامعاہدہ ہوتاتھا۔

مشتاق احمد کوسسکس 70ہزارپاؤنڈ دیتی تھی۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایک میڈیاگروپ کی کوشش ہے کہ عمران خان کافیصلہ پاناما کیس سے پہلے آئے۔پاناما کیس کوہم نہیں چھوڑیں گے انشاء اللہ جلد فیصلہ آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرکٹ کی کمائی ساڑھے 3لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔جبکہ ہم نے صرف ایک لاکھ 70ہزارپاؤنڈ کاحساب دیناہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات