امریکاکی جانب سے شمالی کوریا کے سفر پر پابندی کا فیصلہ

متوقع طور پر حتمی سرکاری اعلان 27 جولائی کو جاری کیا جائے گا ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) امریکا نے اپنے شہریوں پر شمالی کو ریا کے سفر پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ متوقع طور پر حتمی سرکاری اعلان 27 جولائی کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد امریکی شہری شمالی کوریا کا سفر نہ کرنے کے پابند ہوں گے ۔

امریکا اور شمالی کوریا میں جاری شدید کشیدگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی جانب سے جاری میزائل تجربات اور امریکی شہریوں کی گرفتاری کی وجہ سے امریکہ نے پابندی کا اعلان کیا ہے ۔چند روز پہلے شمالی کوریا کی جیل سے رہائی پانے والے زخمی امریکی نوجوان کی ہلاکت پر امریکیوں میں شدیدغصہ پایا جاتا ہے ۔یہ نوجوان تین سال پہلے سیاحت کی غرض سے شمالی کوریا گیا تھا جسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاتھا ۔اسے دوسال تک قید میں بھی رکھا گیا ۔ شمالی کوریا کی جیل میں تشدد سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔بعد ازاں امریکا واپس آنے کے چند ماہ بعد وہ ہلاک ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :