چکوال ،ْپٹرولنگ پولیس بھون غفلت اور تیز رفتاری سے ڈمپر چلانے والے ڈرائیور ڈمپر سمیت گرفتار

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:46

چکوال ،ْپٹرولنگ پولیس بھون غفلت اور تیز رفتاری سے ڈمپر چلانے والے ڈرائیور ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پٹرولنگ پولیس بھون نے غفلت اور تیز رفتاری سے ڈمپر چلانے والے ڈرائیور کو ڈمپر سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس طیب غازی نے استغاثہ دیا کہ ڈرائیور خان بہار ولد گلستان ساکن کھچیاں تلہ گنگ ڈمپر نمبر TKL 201 نہایت غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ اے ایس آئی محمد شفیق نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشنل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :