ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈی ڈی اوز کو آڈٹ پیرا کے جوابات ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے سابقہ ضلعی حکومت کے ماتحت محکموں کے ڈی ڈی اوز کو آڈٹ پیرا کے جوابات ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس امر اکا فیصلہ ہفتے کے روز ڈی سی آفس میں ان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال تنویر الرحمن، سی او ایجوکیشن، سی ای او ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈی او بلڈنگ، ڈی او سول ڈیفنس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال نے بتایا کہ ضلع چکوال کے مختلف محکموں کی75پیرا ایڈٹر جنرل آف پاکستان نے سابقہ ڈسٹرکٹ لوکل حکومت2016-17کے تحت ہیں۔ ڈی سی چکوال نے تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال کے آفس سے اپنے پیرا کی تفصیل 3جون کے اندر لیکر ایک ہفتے کے اندر اندر آڈٹ پیرا کے جوابات تیار کر کے اس کی رپورٹ سافٹ اور ہارڈ کاپی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے پاس جمع کروائیں۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی اوصاحبان کو آڈٹ پیرا کے جوابات ذمہ داری کے ساتھ دینے کی بھی ہدایت کی۔