بھارت میں سابق ٹی وی اینکر پرسن درخت تلے دب کر ہلاک

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:41

بھارت میں سابق ٹی وی اینکر پرسن درخت تلے دب کر ہلاک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) بھارت کے شہر ممبئی میں سابق ٹی وی اینکر پرسن درخت تلے دب کر ہلاک ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مقیم ٹی وی چینل دور درشن کی 54سالہ سابق اینکر پرسن اور یوگا کی ٹیچرکنچن راجت ناتھ علل الصبح سیر کے لئے نکلی تو اس کے اوپر گری کا درخت ا ٓگرا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی اور دوران علاج دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنچن راجت ناتھ پر اچانک بھاری بھرکم درخت آگر تا ہے ۔ حادثے کے بعد خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :