امریکا نے بشارالاسد مخالف باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء)امریکا نے شامی صدر بشارالاسد کی مخالف فورسز کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک اعلی امریکی جنرل نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونڈ ٹرمپ کی ہدایات پر باغیوں کو مسلح کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی فورسز اعتدال پسند باغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہی تھیں۔ امریکی خصوصی فورسز کے کمانڈر ٹونی تھومس کے مطابق یہ اقدام روس کو رعایت دینے سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سن 2013 میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔