ایران نے امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتا ہوں گے، ٹرمپ کی دھمکی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران میں زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا نہیں کیا گیا، تو تہران حکومت کو نئے اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ دس برس قبل گرفتار کئے گئے امریکی شہری رابرٹ لیونسن کو فوری طور پر رہا کرے۔ لیونسن دس برس قبل ایران میں لاپتہ ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے تہران حکومت سے دوہری شہریت کی حامل کاروباری شخصیت سیامک نظامی اور ان کے والد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :