آئی اے اے ایف ڈائمنڈ لیگ مناکو مقابلے میں جمیکا اور چین کی کامیابی

جمیکا کے یوسین بولٹ نے ایک سو میٹر جبکہ چین نے مردوں کی 4x100میٹر ریلے ریس میں کامیابی حاصل کی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:37

آئی اے اے ایف ڈائمنڈ لیگ مناکو مقابلے میں جمیکا اور چین کی کامیابی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) جمیکا کے تیز دوڑ کے سپر سٹار یوسین بولٹ نے مناکو میں گذشتہ روز کی ڈائمنڈ لیگ میں 100میٹر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی جبکہ چین نے مردوں کی 4x100میٹر ریلے دوڑ میں کامیابی حاصل کی ، بولٹ جو آٹھ اولمپک اور گیارہ عالمی طلائی تمغہ یافتہ ہے نے مناکو کے سٹیڈی موئس iiمیں 9.95سیکنڈ کے ساتھ آخری 30میٹر میں امریکہ کے ایسیا ینگ کو شکست دیدی ، ینگ نے یہ فاصلہ 9.98جبکہ جنوبی افریقہ کے اکانی سم بائیں نے 10.

(جاری ہے)

02سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ، بولٹ لندن میں آئندہ ماہ ہونیوالی ورلڈ چپمپیئن شپ جہاں وہ 100 میٹر اور 4x100میٹر ریلے میں حصہ لے گا کے بعد سپورٹس سے ریٹائرڈ ہو جائیگا ، امریکی خواتین نے 100میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں اپنی برتری جاری رکھی ، عالمی ریکارڈ یافتہ کینڈر ا ہیری سن (12.51سیکنڈ ) نے ملکی اتھلیٹ شاریکا نلوس کو پیچھے چھوڑدیا ، آسٹریلیا کی 2012ء کی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ سیلے پیرسن چوتھے نمبر پر رہیں ، مردوں کی 4x100میٹرریلے ریس میں چینی اتھلیٹوں وو جائی چیانگ ، شائی جین یی ، سو بنگ ٹیان اور جانگ پیمنگ نے 38.19سکینڈ کے ساتھ اعزاز جیت لیا ۔

متعلقہ عنوان :