ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام اور انکے امریکی پارٹنر فائنل میں پہنچ گئے

مینزڈبل سیمی فائنل میں اعصام الحق اورراجیورام نے آسٹریلیا کے لینڈر پیزاورسیم گروتھ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:29

ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام اور انکے امریکی پارٹنر فائنل میں پہنچ ..
نیو پورٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق اپنے امریکی پارٹنر کے ہمراہ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزڈبلزایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔امریکی شہرنیوپورٹ میں جاری ہال آف فیم ٹینس کے مینزڈبل کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اورراجیورام کا مقابلہ آسٹریلیا کے لینڈر پیزاورسیم گروتھ سے ہوا۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ چارچھ سے ہارنے کے بعد اعصام اوررام نے زبردست کم بیک کیا اوردوسرا سیٹ ٹائی بریکرپرسات، چھ سے اپنے نام کیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں سخت مقابلے ہوا تاہم پاک امریکی جوڑی نے گیارہ نو سے میدان مارتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران اعصام اور رام نے سات میچ پوائنٹس کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔فائنل میں آسٹریلوی جوڑی میٹ ریڈ اورجوہن اسمتھ سے ٹاکرا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :