نریندر مودی نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے پوری قوت مقبوضہ کشمیر میں جھونکی ہوئی ہے ،بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں بچوں کو فوجی گاڑیاں برے طریقے سے مین شاہرات پر کچل رہی ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی وفود سے بات چیت

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے پوری قوت مقبوضہ کشمیر میں جھونکی ہوئی ہے ،بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں بچوں کو فوجی گاڑیاں برے طریقے سے مین شاہرات پر کچل رہی ہیں ‘کریک ڈائون کے بہانے پورے پورے گائوں محاصرے میں لے کر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے ان مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو انقلاب برپا ہے اس کا تقاضا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت اور پاکستان کی حکومت فیصلہ کن کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور اس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے تا کہ کشمیر کی آزادی کو منزل تک پہنچایا جاسکے ،پاکستان جو کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے وہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا تو کشمیر آزاد ہو گا بھارتی افواج کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہی ہے اس کو روکنے کے لیے پاک فوج کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہندوستان بلا اشتعال سیز فائرلائن پر فائرنگ کر کے جنگ مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے نریندر مودی نے جنگ کی حماقت کی تو کشمیری سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر نہ صرف اپنا دفاع کریں بلکہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے اور بھارت کا جغرافیہ تبدیل ہو گا ۔