رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول، فٹ بال ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:13

رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول، فٹ بال ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ورلڈ گروپ اور لیثر لیگس کے تعاون سے لیاری کے مختلف گراؤنڈز پر جاری انٹر یوسی رینجرز لیاری یوتھ اسپورٹس فیسٹول 2017میں فٹبال ، کرکٹ اور باکسنگ کے مقابلے بیک وقت جاری ہیں۔میڈیا کوارڈنیٹر ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی، لیثر لیگس کے مطابق گبول پارک پر فٹ بال ایونٹ کے آخری پری کوارٹر فائنل میں یوسی 14(کلاکوٹ) نے یوسی 7(بغدادی ) کو 4-1کی واضح شکست سے دوچار کرکے یوسی 11(رانگی واڑہ)، یوسی 13(سنگولین)، یوسی 9(بہار کالونی) ، یوسی 6(موسیٰ لین)، یوسی 10(گلستان کالونی)، یوسی 12(میراں ناکہ) اور رینجرز کی ٹیموں کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کر لیا۔

شائقین سے بھرے ہوئے گبول پارک گراؤنڈ پر یو سی 14کو باآسانی یوسی 7پر 4-1کی سبقت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے رحمن اور یاسین نے 2,2بار گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔ دوسرا کوارٹر فائنل آج ( اتوار) کو رینجرز اور یوسی 6،تیسرا کوارٹر فائنل پیر کو یوسی 10اوریوسی 9جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل منگل کویوسی12اور یوسی 14کے مابین ساڑھے چار بجے شام کھیلا جائے گا۔

پیپلز اسٹیڈیم پرکرکٹ ایونٹ میں یوسی 9(بہارکالونی) نے یوسی 1(آگرہ تاج کالونی) کو 55رنز جبکہ یوسی 10(گلستان کالونی ) نے یوسی 13(سنگولین) کو 40رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔ تیسرا کوارٹر فائنل یوسی 12(میران ناکہ) اور یوسی 15(عثمان آباد)جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل یوسی 11(رانگی واڑہ) اور یوسی 2(کلری) کے مابین کھیلا جائے گا۔

علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم، ککری گراؤنڈ لیاری پر کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ آج 25فائٹس کھیلی گئیں۔ ویٹ کیٹ الائٹ کلاس میں سمیر نے امیر ، عابد نے شہباز، نور نے عادل سرور نے سلمان، دانش نے شریف، زاہد نے نادر عمر نے فیصل کو شکست دی جبکہ ویٹ کیٹ جونیئر کلاس میں شہباز نے عبید ، حسن نے شعیب ، عبید نے احسان، اسامہ نے ارسلان، عبید نے عنایت، جمیل نے اسد، مختار نے عذیراسمٰعیل نے الیاس، نجاد نے وسیم، نعمت نے حامد، میرواعظ نے خضر ،نعمان نے امیر، فرید نے یونس ، زہیب نے سمیراسمٰعیل نے باسط اورحماد نے حیدرکو ایونٹ سے باہر کیا۔

متعلقہ عنوان :