آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاسیلزٹیکس کیخلاف احتجاج ، تیل کامصنوعی بحران پیداہونے کاخدشہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 16:44

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاسیلزٹیکس کیخلاف احتجاج ، تیل کامصنوعی بحران ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) : پاکستان آئل ٹینکرزاونرز ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس کیخلاف احتجاج جاری ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی گزشتہ تین روزسے بندہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی عدم توجہی کے باعث ملک بھر میں آ ئل ٹینکرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکرزمالکان نے ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کی سپلائی بند کردی ہے۔ جس سے ملک میں آئندہ دنوں میں تیل کامصنوعی بحران پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔ ترجمان اسراراحمد کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب حکومت یااوگرہ کی جانب سے معاملے کوحل کرنے کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :