دو عمانی بہنیں تالاب میں گر کر ڈوبنے سے ہلاک

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 22 جولائی 2017 16:43

دو عمانی بہنیں تالاب میں گر کر ڈوبنے سے ہلاک
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء) دو عمانی بہنیں تالاب میں گر کر ڈوبنے سے ہلاک ہو گئیں ۔ دونوں کی عمریں 19اور 27سال تھیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکیاں اپنی فیملی کے ساتھ ابری سیروتفریح کے لیے گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

عمان ٹائمز کے رپورٹر کے مطابق مرنے والی بہنوں کی شناخت ہاجرہ اور غزوہ کے نام سے ہو گئی ہے۔رپوٹر نے مزید بتایا کہ بڑی بہن ہاجرہ نے پچھلے سال ہی اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور چھوٹی بہن اگلے سال گریجویٹہونے والی تھی۔پبلک اتھارٹی برائے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 286، 2015میں 113اور 2014میں 150لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :