ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں358.231ملین روپے کی لاگت سے مختلف شعبوں میں 80سکیمیں مکمل کی جائیں گی، جمال طارق

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:13

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سال برائے 2017-18ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں358.231ملین روپے کی لاگت سے مختلف شعبوں میں 80سکیمیں مکمل کی جائیں گی جس کی باقاعدہ منظوری اسی ماہ دے دی جائے گی یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ جمال طارق نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں 3سکیمیں ، ضلع کی مختلف سڑکوں کی تعمیرات کی 4سکیمیں 6،سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر ، 15سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، 32سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر ، 6ہائی سکولوں اور 13مڈل سکولوں میں آئی ٹی کی لیبارٹریاں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میںبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔