اگر نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی تو لوگ یہاں سے جانے کا فتویٰ ڈھونڈیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 16:32

اگر نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی تو لوگ یہاں سے جانے کا فتویٰ ڈھونڈیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ قدرت کا ایک اصول ہے کہ کوئی جتنا اونچا جاتا ہے اسے گرنے پر اس حساب سے چوٹ آتی ہے۔جس کا جتنا عروج ہوتا ہے اُسے اتنا ہی زوال آتا ہے۔ میاں نواز شریف صاحب جہاں پہنچ چکے تھے، اس کے بعد اب ان کا نا اہل ہونا اور فیصلہ ان کے خلاف آنا انہیں تکلیف دے رہا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہر عروج کو زوال ہے۔ جتنی تیزی سے نواز شریف کی حکومت بلندی کی طرف چلی گئی تھی اب تو ان کو یہ سوچنا چاہئیے کہ مجھے یہاں سے جانا کیسے ہے؟ اگر ان کو کلین چٹ مل جائے تو پھر سب لوگ فتویٰ لے کر یہاں سے ہجرت کر جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس جعلسازی اور دھوکہ دہی کے بعد بھی اگر انہیں کلین چٹ مل گئی تو میں بھی کوئی فتویٰ وغیرہ ڈھونڈوں گا اور یہاں سے چلا جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :