تمام دیہی یونین کونسلوں کو با اختیار بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

دیہی یونین کونسلوں کو سیوریج ،سینیٹیشن اکٹھاوڈمپ کرنے اور صاف پانی کی فراہمی کا اختیار دے دیا گیا عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی نظام کلیدی اہمیت کا حامل ہے‘صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:12

تمام دیہی یونین کونسلوں کو با اختیار بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے تما م دیہی یونین کونسلوں کو سیوریج ،واٹر،سینیٹیشن اکٹھا کرنے ،ڈمپ کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا اختیار دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اس سلسلے میں لو کل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت تمام دیہی یونین کونسلوں کو با اختیار بنا دیا گیا ہے،اب دیہی یونین کونسلیںواٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر و مرمتاور لوگوں کو واٹر سپلائی فراہم رنے کے لئے کنویں بنا کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی نظام کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لیے حکومت پنجاب بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد وسائل کی منتقلی کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے محدود وسائل کے پیش نظر ضروری ہے کہ بلدیاتی حکومتیں اپنے ذاتی وسائل میں بھی اضافہ کریں اور ریسورس موبلائزیشن کی طرف توجہ دیں محکمہ خزانہ کی جانب سے تشکیل پانے والی بلدیاتی حکومتوں کو بر وقت وسائل کی منتقلی کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے 2جنوری سے 30جون 2017 تک عبوری مالیاتی ایوارڈ تشکیل دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے مطابق اس مدت کے اختتام پر نئے مالی سال میںایوارڈکی تقسیم کے لیے مالیاتی کمیشن تشکیل طے تھی جس پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ صوبائی فنانس کمیشن 20اراکین پر مشتمل ہے جس کے چیئر پر سن صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ہوں گے جبکہ آئندہ ایوارڈ بھی ضرورت، آبادی، سکول جانے والے بچوں ،فرٹیلیٹی اور غربت کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جائے گا۔ اسی لئے حالیہ مردم شماری کے نتائج ، ضروریات اور اعداد وشمار میں تبدیلی کی صورت میں ایوارڈ میں تبدیلی کی گنجائش رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :