چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑیں گے ،ْ شیخ رشید احمد

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:10

چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑیں گے ،ْ شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف اور ایاز صادق کو بہتر امیدوار دیکھ رہا ہوں ،ْ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑیں گے ،ْپارٹی چھوڑنے کیلئے ہمت چاہئے ہوتی ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے کافی امکانات ہیں ،ْنا اہلی کی صورت میں (ن )لیگ کے چار رہنما خواجہ آصف ،ْایاز صادق ،ْاحسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے امیدوار سمجھتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اور چوہدری نثار پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں ،ْ نواز شریف بھی ہم سے جونیئر ہیں ،ْ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور انہیںنہیں ہوناچاہیے اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں، سی پیک کی سپورٹ کرنی ہے مگر اپنے مفادات سے پیچھے نہیں ہٹنا۔