پشاور سمیت صوبے بھر میں 16مشتبہ افراد کے بنک اکاونٹس کو منجمند کردیئے گئے

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:07

پشاور سمیت صوبے بھر میں 16مشتبہ افراد کے بنک اکاونٹس کو منجمند کردیئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں 16مشتبہ افراد کے بنک اکاونٹس کو منجمند کردیئے گئے۔ پشاور ، کوہاٹ ،ہنگو ، چارسدہ میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی سفارشات میں بنکوں کے حکام کی جانب سے سولہ مشتبہ افراد کے بنک اکاونٹس کو سیل کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اوردیگر مشتبہ الزامات کی روشنی میں مشکوک بنک ہولڈرز کے اکاونٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کے بنک اکاونٹس کو منجمند کر کے ان کے بنک میں موجود رقوم کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہے۔پشاور سمیت صوبے بھر میں اب تک مشکوک درجنوں بنک اکاونٹس کوسیل کیا جا چکا ہے

متعلقہ عنوان :