پاکستان ریلوے نے عوامی ایکسپریس ، خوشحال ایکسپریس ، خیبر میل سمیت تمام ٹرینوں سے اکانومی پسنجر کوچز ختم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:07

پاکستان ریلوے نے عوامی ایکسپریس ، خوشحال ایکسپریس ، خیبر میل سمیت تمام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان ریلوے نے عوامی ایکسپریس ، خوشحال ایکسپریس ، خیبر میل سمیت تمام ٹرینوں سے اکانومی پسنجر کوچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مرحلہ وار طورپر مستقبل میں مکمل طور پر ائیر کنڈیشن کوچز کا نظام لانے کی منصوبے پرکام شروع کردیاہے اس سلسلے میں 120سے 160کلو میٹر فی گھنٹہ چلنے کی صلاحیت رکھنے والے نئے پسنجر ائیر کندیشنز کوچز کی تیاریاں اور پرانی اکانومی کوچز کو اے سی کوچز کے طور پر بحالی کے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق پرانی اکانومی کوچز کو اے سی کوچز میں تبدیل کرنے کے لئے 1500ملین کے فنڈز بھی رواں مالی سال میں ریلز ہو جائینگے ریلوے انتظامیہ نے ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ ریلوے سسٹم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی سہو لیات فراہم ہو سکے

متعلقہ عنوان :