مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 40 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:04

مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 40 ملزمان کو اشتہاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 40 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اشتہاری قرار دیئے گئے مذکورہ 40 ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں کی پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے مذکورہ ملزمان جو مختلف مقدمات میں ملوث ہیں، عدالت سے ضمانتیں کروانے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے اشتہاری ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔