سیاسی گرما گرمی کے بعد وزیر اعظم ٹھنڈے موسم لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئے

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:46

سیاسی گرما گرمی کے بعد وزیر اعظم ٹھنڈے موسم لطف اندوز ہونے کیلئے مری ..
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف پانامہ کیس کی ٹینشن ختم کرنے کیلئے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ملکہ کوہسار پہنچ گئے اور دلکش مناظر وخوبصورت موسم سے خود کو لطف اندوز کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد اس کی ٹینشن سے نجات کیلئے ہفتے کو ایک روزہ دورے پر اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ملکہ کوہسار پہنچے،جہاں مقامی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم اور انکی صاحبزادی نے ملکہ کوہسار کے دلکش مناظر اور سہانے موسم میں تمام مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر سیروتفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئی۔

متعلقہ عنوان :