یروشلم: جھڑپوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ، سینکڑوں زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:46

یروشلم: جھڑپوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ، سینکڑوں زخمی
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد تین اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد چاقوزنی کے واقعات میں تین اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق شہر ہلاہش میں بھی ایک شہری پر حملہ ہوا ہے تاہم حملہ اور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یروشلم کے مقدس مقام پر نئے سیکورٹی انتظامات کئے جانے پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں کے بعد یہ حملے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :