Live Updates

ہائے سادگی ۔۔۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر طنز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جولائی 2017 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جولائی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے آج سپریم کورٹ میں لندن فلیٹس سے متعلق جواب جمع کروایا جس میں انہوں نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہ ہونے کا تحریری اعتراف بھی کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر عمران خان کو اس حوالے سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ نوازشریف سے منی ٹریل کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کی اپنی منی ٹریل غائب ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کے منی ٹریل سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ لکھا '' ہائے سادگی ''۔
  مریم اورنگزیب کے اس طنز پر تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات