پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے،مرزا الیاس بیگ

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:24

پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے،مرزا الیاس بیگ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان سویٹ ہوم میں جسطرح بچوں کی تربیت کی جارہی ہے اس پر ایم ڈی سویٹ ہومز اور دیگر تمام احباب کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ( ن) کے سینئر راہنما ء مرزا الیاس بیگ نے سویٹ ہوم کے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کو معیاری کھانا مہیا کیا جارہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے کمپیوٹرائزڈ نظام سکھایا جارہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ بچوں کو دیگر علوم کی طرح نماز کی پابندی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اوراس پر پورے عملے کو خراج ِتحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :