عوام اپنے ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر قومی فریضہ ادا کریں،خوشحال زادہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:23

عوام اپنے ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر قومی فریضہ ادا کریں،خوشحال زادہ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرگودہاخوشحال زادہ نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ مرد وخواتین زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر قومی فریضہ ادا کریں اورآئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں۔انہوںنے کہاکہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور ووٹ کااستعمال نہ کرناقومی واخلاقی جرم ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری اپنے حلقوں میں ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات یونین کونسل نمبر 74 چک نمبر 79 شمالی میں ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی کے زیر ِاہتمام علاقے کے معززین او رکونسلرز کے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں الیکشن آفیسر باسل اکرم، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ارکان قیصرہ اسماعیل او رمحمد یار گوندل کے علاوہ یونین کونسل کے چیئرمین ‘کونسلرز ‘ ا ساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔