مخدوم محبوب الزماں کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:23

مخدوم محبوب الزماں کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) سروری جماعت کے ولی عہد اورپاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما مخدوم محبوب الزمان نے گزشتہ روزدبئی میں سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہاکہ مخدوم خاندان کی پیپلز پارٹی میں بڑی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو زرداری تک مخدوم ہائوس نے ہر موڑ پر پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :