وزیرداخلہ چوہدری نثاردفتری امورنمٹانے کیلئے پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے،کل پریس کانفرنس کرینگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 16:00

وزیرداخلہ چوہدری نثاردفتری امورنمٹانے کیلئے پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے،کل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے،جہاں پرچوہدری نثار اپنے روزمرہ کے دفتری امور نمٹائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان چند وجوہات کی بناء پرآج کل حکومتی قیادت سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث انہوں نے تاحال وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں سے دُوریاں برقراررکھی ہوئی ہیں۔چوہدری نثار کے عہدے سے مستعفی ہونے اور پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کل اتوار کوپریس کانفرنس میں پارٹی قیادت سے تحفظات بارے اپنامئوقف واضح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :