لاہور:رکشہ ڈرائیور نے غلط چالان کرنے پراحتجاجاً رکشہ کوآگ لگا دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 15:47

لاہور:رکشہ ڈرائیور نے غلط چالان کرنے پراحتجاجاً رکشہ کوآگ لگا دی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) : صوبائی دارلحکومت کے علاقے جی پی او چوک میں رکشہ ڈرائیور نے چالان کاٹنے پراحتجاجاً رکشے کوآگ لگادی،تاہم فائربریگیڈ سے پہنچ کرآگ پرقابوپالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی پی چوک میں لاہور ہائیکورٹ کے سامنے ٹریفک وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پررکشہ کاچلان کردیا۔

(جاری ہے)

جس پررکشہ ڈرائیور نے غلط چلان قراردیتے ہوئے احتجاج کیااور اپنے رکشے کوآگ لگادی۔

رکشہ ڈرائیور کاکہناہے کہ ٹریفک سگنل ابھی گرین ہی تھا کہ میں نے بریک لگانے کی کوشش کی،لیکن اشارہ بندہوگیا،اس میں میری غلطی نہیں تھی۔ جبکہ ٹریفک وارڈن نے بتایاکہ رکشہ کاچلان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکیاگیاہے۔مقامی لوگوں کی فون کال پرفائربریگیڈ وہاں پہنچ کرآگ پرقابو پایا۔دوسری جانب رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کیاہے کہ آگ ٹریفک وارڈن نے لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :