جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا شریف فیملی نے کرپشن کی، سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، ہمیں بھی فیصلے کا انتظار ہے، کراچی میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا شریف فیملی نے کرپشن کی، سپریم کورٹ سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ شریف فیملی نے کرپشن کی، سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، ہمیں بھی فیصلے کا انتظار ہے، کراچی میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈاگ روڈ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کو اونر شپ دی ہے، منور سہروردی کا کراچی کی سیاست میں بڑا نام تھا، انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، کراچی میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ شریف فیملی نے کرپشن کی، ہمیں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، آج کل پانامہ کا شور چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے منصوبے پیپلز پارٹی نے بنائے۔