ملتان سول اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرقابو پالیا،اسپتال کی بجلی معطل ،مریض دیگر اسپتالوں میں منتقل

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

ملتان سول اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ملتان کے سول اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا،ذرائع کے مطابق آگ الیکٹرک پینل میں لگی،اطلاع پرریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پرقابو پالیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی کی تاروں میں اسپارکنگ کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع کردی گئی ہے،جبکہ خطرے کے پیش نظرمریضوں کو ریسکیو کی ایمبولینسز کے ذریعے قریبی شہبازشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرزاہداختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں موجود تمام مریض محفوظ ہیں،کوئی نقصان نہیں ہوا،اسپتال میں بجلی کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی،

متعلقہ عنوان :