انڈر پاس منصوبہ 4ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، پارٹی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے جو پارٹی کارکن کام نہیں کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ مرا علی شاہ کی تقریب میں گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

انڈر پاس منصوبہ 4ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، پارٹی چیئرمین کی ہدایت ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ مرا علی شاہ نے کہا کہ انڈر پاس منصوبہ 4ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ پارٹی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے جو پارٹی کارکن کام نہیں کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو منور سہروردی انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کیا گیا، منصوبے کی تعمی کے دوران ٹریفک کے مسائل کا سامنا رہا، پارٹی کی ہدایت ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے، جو پارٹی کارکن کام نہیں کرے گا اس کو سخت سزا دی جائے گی، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :