مسلم لیگ (ن) نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار نے مل کرجدوجہد کی ، چوہدری نثار سے متعلق بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

مسلم لیگ (ن) نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار نے مل کرجدوجہد کی ، چوہدری نثار سے متعلق بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی، چوہدری نثار سے متعلق بلا وجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مضبوط ہے، اپنے آپ کو اتنا قابل نہیں سمجھتا کہ سینئر قیادت کے بارے میں کوئی بات کروں، چوہدری نثار ناراض ہیں یا نہیں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔