Live Updates

پاناما کیس انتہا نہیں بلکہ آغاز محبت ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ڈرامے بند کیے جائیں ،شاہ محمودقریشی

وزیراعظم کو دوسری بار موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہیں کرسکے ، نوازشریف نااہلی کے مستحق ہیں،فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق ہو گا ،چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے ،مسلم لیگ ن میں دو گروپ بن گئے ہیں اور اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعترازنہیں ہے، تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

پاناما کیس انتہا نہیں بلکہ آغاز محبت ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس انتہا نہیں بلکہ آغاز محبت ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ڈرامے بند کیے جائیں ، وزیراعظم کو دوسری بار موقع ملا لیکن وہ بے گناہی ثابت نہیں کرسکے بلکہ عدالت کو بھی جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں، نوازشریف نااہلی کے مستحق ہیں ،عوام چاہتی ہیں کہ کرپٹ مافیا کو نااہل کیا جائے ،․امید ہے فیصلہ اگلے ہفتہ آجائے گا اور فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق ہو گا ۔

چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے ۔مسلم لیگ ن میں دو گروپ بن گئے ہیں اور اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعترازنہیں ہے۔ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان عالم کی والدہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا لیکن نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے، نیب نے حدیبہ پیپر مل کیس کھولنے کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ نے دونوں فریقین کو پورا وقت دیا، پہلے پانچ ججزکے سامنے ہم نے موقف رکھا جن میں سے دو نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل کہا، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا، اس میں بھی وہ ٹھوس ثبوت نہ دے سکے جبکہ عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، وہ نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ان پر آرٹیکل 62/63 لاگو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ قوم چاہتی ہے کرپٹ طبقے کو کٹہرے میں لایا جائے، جنہوں نے ملک کو لوٹا انہیں کیسے چھوڑ دیں، ہم انتظار کے موڈ میں ہیں جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور کریں گے ۔خوشی ہے کہ عدالت نے ہمارا موقف سنا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتظار کر رہے ہیں تاہم قبل از وقت الیکشن دکھائی نہیں دے رہے۔

مسلم لیگ ن میں 2 گروپ بن چکے ہیں ایک بچہ گروپ ہے جو کہ نواز شریف کو ادروں سے محاز آرائی کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ دوسرا گروپ چوہدری نثار جیسی سوچ کے لوگوں کا ہے جو کہہ رہے ہیں کہ اداروں سے محاز آرائی ٹھیک نہیں۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں جنکی سوچ یہ ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کرپٹ لوگوں کا خواہ وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں احتساب ضروری ہے، حدیبیہ پیپر مل کیس کو بھی دوبارہ کھولنے کا نیب نے اشارہ دے دیا ہے اور وزیر اعظم کا احتساب آغاز ہے، انہوں نے کہا کہ کہ آئندہ انتخابات کے لئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات رابطے کر رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات