گورنر اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

قومی معیشت وسعت کے مرحلے سے گزر رہی ہے، مجموعی طور پر ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، افراط زر کی شرح 4.5فیصد سے 5.5فیصد تک رہنے کی توقع ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

گورنر اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصد برقرار رکھنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت وسعت کے مرحلے سے گزر رہی ہے، مجموعی طور پر ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، افراط زر کی شرح 4.5فیصد سے 5.5فیصد تک رہنے کی توقع ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق باجوہ نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، قومی معیشت وسعت کے مرحلے سے گزر رہی ہے، مجموعی طور پر ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح 4.5فیصد سے 5.5فیصد تک رہنے کی توقع ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.7فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں 6فیصد ترقی ہوئی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 12.1ارب ڈالر رہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، شرح سود کو 5.75فیصد پر برقرار رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :