Live Updates

عمران خان کی منی ٹریل غائب ہو گئی،

لندن فلیٹس سے متعلق عمران خان کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع جواب میں عمران خان کا منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف ، کائونٹی کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے،ملازمت کے شیڈول کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، 1971سے 1988تک کائونٹی کرکٹ کھیلی، کائونٹی کرکٹ سے متعلق 20سالہ ریکارڈ موجود نہیں ، لندن فلیٹ 1984میں مورگیج کرایا

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:19

عمران خان کی منی ٹریل غائب ہو گئی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی منی ٹریل غائب ہو گئی،لندن فلیٹس سے متعلق عمران خان کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا، جواب میں عمران خان نے منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کائونٹی کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے،ملازمت کے شیڈول کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، 1971سے 1988تک کائونٹی کرکٹ کھیلی، کائونٹی کرکٹ سے متعلق 20سالہ ریکارڈ موجود نہیں ، لندن فلیٹ 1984میں مورگیج کرایا۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق لندن فلیٹس سے متعلق عمران خان کی منی ٹریل غائب ہو گئی، عمران خان نے منی ٹریل نا مکمل ہونے کا اعتراف کرلیا، منی ٹریل سے متعلق عمران خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں عمران خان نے موقف اپنایا کہ کائونٹی کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، ملازمت کے شیڈول کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، عمران خان نے 1971سے 1988تک کائونٹی کرکٹ کھیلی، کائونٹی کرکٹ سے متعلق 20سالہ ریکارڈ موجود نہیں۔

جواب میں عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹس 1984میں مور گیج کرایا، ابتدائی رقم 61ہزار پائونڈ ادا کی گئی، فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار پائونڈ تھی، مورگیج 20سال کیلئے تھی لیکن رقم 1988میں 68ماہ میں ادا کی گئی، کیری پیکر کرکٹ کھیلنے سے 75ہزار ڈالر ملے جبکہ نیو سائوتھ ویلز میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنے کے 50ہزار ڈالرز ملے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات