جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:26

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پولیس نے جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطا بق ملزم محمد احمد نے تھانہ بازار عارفوالا کے محمد اسلم سے 316987روپے میں فصل بنولہ خریدی اور بنک کا چیک دیا ۔

(جاری ہے)

بینک میں چیک جمع کرایا گیا تو متعلقہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر بنک نے اسے مسترد کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔