لاہور سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا

شہری پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ سکیں گے

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:21

لاہور سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا،شہری پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس نے شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیاایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن نے کہا کہ مستقبل میں بھی شہر سے کوئی بھی لاوارث لاش ملنے کی صورت مین ویب سائٹس پرلاوارث نعشوں کی تصاویرروزانہ اپ ڈیٹ ہونگی ،شہری لاپتہ رشتہ داروں کو ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکیں گے اور جیسے ہی نعش کی شناخت ہو گی اسکی مکمل تفصیل بھی ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کی جائے گی۔

ویب سائٹ پر لاشوں کی عمر، جنس، حلیہ کہاں سے ملی ہے اور کس تھانے کی حدود ہے یہ سب تفصیلات بمعہ تصاویر اپ لوڈ ہونگی جس کی مدد سے شہری اپنے گمشدہ رشتہ داروں کی شناخت کر سکیں گے۔