لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:21

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کردیا‘ چار ڈویژن اور آٹھ سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عدالتی چھٹیوں کے دوران ہائیکورٹ میں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری ہے۔ پرنسپل سیٹ پر 24 جولائی سے مقدمات کی سماعت کے لئے بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس اور جسٹس شمس محمود مرزا تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ تین میں جسٹس مسعود عابد اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل جبکہ بنچ نمبر چار میں شامل جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ٹیکس، کمرشل اور بینکنگ مقدمات سنیں گے ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں شامل جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس احمد رضا گیلانی فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔