جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے لاہور پہنچنے والا مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار ،جیل منتقل کر دیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:21

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے لاہور پہنچنے والا مسافر ایئرپورٹ پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے لاہور پہنچنے والے مسافر کو ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی مسافر تیمور طارق عمان ایئر کی پرواز 341 پر براستہ مسقط سعودی عرب سے لاہور پہنچا جس کے دستاویزات کی چیکنگ کے دوران علم ہوا کہ وہ جعلی ویزے پر لاہور داخل ہوا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود امیگریشن عملے نے ملزم تیمور طارق کو فوری گرفتار کر کے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا جس کے خلاف قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔