وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 10 ماہ سے تعیناتی کے منتظر 36 پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:21

وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 10 ماہ سے تعیناتی کے منتظر 36 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 10 ماہ سے تعیناتی کے منتظر 36پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیویشن کے 40 سینئر پراسیکیوٹرز کو 27 اکتوبر 2016 کو گریڈ 19 میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے پراسیکیوٹرز میں سے حکومت کے منظور نظر 4 پراسیکیوٹرز ملک اظہر، محمد سلطان، شاہد علیم اور محمد آصف انجم کو نئی تعیناتیاں مل گئی منظوری کے بعد ان افسران کی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے سمری کی فائل چیف سیکرٹری کے ذریعے سیکرٹری پراسکیوشن سید علی مرتضی کو بھجوادی گئی ہے امکان ہے ان پراسیکیوٹرزکی گریڈ 19 کے عہدے پر پوسٹنگ کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اگر 2 ماہ میں تعیناتی نہ ہوئی تو ان افسران کی گریڈ 19 میں ترقی غیر مثر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :